ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں پولس عملے پر حملہ کی سازش اور شرپسندوں کا پتہ ہے : ضلع نگراں کار وزیر پجاری  

منگلورو میں پولس عملے پر حملہ کی سازش اور شرپسندوں کا پتہ ہے : ضلع نگراں کار وزیر پجاری  

Mon, 21 Dec 2020 20:30:24    S.O. News Service

منگلورو:21؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) منگلورو میں  ڈیوٹی پر فائز پولس عملے پر ہونے والے دو الگ الگ حملوں کی جانکاری ضلع انتظامیہ کو ہے۔ حملوں کے پیچھے کی سازش ، شرپسند وں کا  پتہ چل چکا ہے، ان معاملات میں قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس بات کی جانکاری ضلع نگراں کار وزیر کوٹا شری نواس پجاری نے دی۔

ضلع نگراں کار وزیر کی طرف سے ضلع انتظامیہ کو دی گئی ہدایات میں کہاگیا ہے کہ سازش اور شرپسندوں کا پتہ چلا ہے اس پر مناسب کارروائی ہو تاکہ آئندہ اس طرح کی واردات نہ ہونے پائیں۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ پولس اس طرح کی شرپسندی کو ختم کردیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر اجیرے لڑکے کے اغواء معاملے کو حل کرلینے پر ڈکشن کنڑا ضلع ایس پی کی قیادت والی ٹیم کو مبارکباد بھی دی ۔ اس موقع پر بی جےپی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل اور ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا موجود تھے۔

ایس پی کا بیان : دکشن کنڑا ضلع ایس پی نے اجیرے لڑکے کے اغواء معاملے کے متعلق کہا کہ یہ ایک دو کی کوششوں سے انجام نہیں دیا گیاہے، بلکہ پوری پولس فورس کی متحدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ بیلتھنگڈی کے پی ایس آئی اس معاملے کو لےکر دو دنوں تک سو نہیں سکے تھے۔ اس معاملے میں مقامی عوام کا تعاون بھی حاص رہاہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا انہوں نے پولس کی خدمات کو شرف قبولیت بخشی ۔


Share: